اسٹار آف اسپنر روی چندرن اشون (83 رن پر سات وکٹ) کی خطرناک گیند بازی سے ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے ہی دن اتوار کو اننگز اور 92 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل کرلی۔
style="text-align: right;">ہندستان کے آٹھ وکٹ پر 566 رنز پر اننگز کے خاتمے کے اعلان کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز 243 رنز پر سمٹ گئی تھی اور اسے فالوآن کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز بھی 231 رن سے آگے نہیں بڑھ سکی